اتوار , 26 مئی 2019

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقے میں ایف سولہ طیارہ ایک گودام پر گر کر تباہ ہو گیا

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقے میں ایف سولہ طیارہ ایک گودام پر گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کیلی فورنیا کی کاؤنٹ ریوسائیڈ میں ایف سولہ طیارہ ایک گودام کی چھت توڑتا ہوا نیچے گرا۔طیارے کا پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے سے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ گوادم میں موجود بارہ افراد طیارے کی تباہی سے ہونے والی آتشزدگی کی زد میں آ کر جھلس گئے۔
جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جب کہ حادثے کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔خیال رہے دو ہفتے قبل بھی امریکا میں مسافر طیارہ دریا میں گر گیا تھا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں مسافر طیارہ دریا میں گر گیا، طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران دریا میں گرا۔طیارہ سینٹ جونز دریا میں گرا جب کہ طیارے میں 130 سے زائد مسافر سوار تھے۔طیارے کو حادثہ پیش آنے کے بعد امدادی کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔مسافروں کو ریسکیو کیا گیا جب کہ کسی ہلاکت کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ تھیں تاہم امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں ۔اور مسافروں کو ریکسیو کرنے کا عمل شروع کر دیا تھا ۔جب کہ جیکسن ویل کے مئیر نے ٹویٹر پر بتایا تھا کہ طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ ہیں۔امدادی ٹیمیں پانی پر موجود فیول کو کنٹرول کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔ اور آج پھر امریکی ریاست میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایف 16طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے میں پائلٹ تو اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا تاہم 12 افراد جھلس گئے تھے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں جب کہ واقعہ کیسے پیش آیا اس متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

This post has been Liked 1 time(s) & Disliked 0 time(s)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے