جمعرات , 20 جون 2019

اہم ترین ایئر پورٹ بند

سیالکوٹ کا ایئر پورٹ مرمتی کام کے باعث ایئر ٹریفک کیلئے24 مئی تک بند کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو منگل کے روز رن ویز کی مرمت کے باعث بند کیا گیا تھا جو کہ 24 تاریخ تک بند رہے گا ۔
ترجمان عبدالشکور مرزا کا کہناتھا کہ تمام مسافروں کی آسانی کیلئے پروازیں ری شیڈول کی جارہی ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی فضائی حدود پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند کر دی گئیں تھیں تاہم حالات میں بہتری آنے کے بعد اسے کھولا گیا تھا لیکن اب سیالکوٹ کا ایئر پورٹ مرمتی کام کے باعث بند کیا گیاہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے