جمعرات , 20 جون 2019

روزے دارو ں کیلئے بڑی خبر!کل21 رمضان المبارک کو موبائل سروس بند رہے گی

21 رمضان المبارک کے مرکزی جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ، ڈبل سواری پر پابندی لگانے پر غور۔ لاہور پولیس نے یوم علیؓ کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پلان کو حتمی شکل دے دی۔
جلوس کے روٹ پر لائٹنگ، تجاوزات کا خاتمہ اور پیچ ورک کی ذمہ داری بلدیہ عظمیٰ کے سپرد کی گئی ہے۔ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے