بدھ , 19 جون 2019

زرتاج گل کی بہن شبنم گل نیکٹامیں تعینات

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن شبنم گل کو نیکٹا میں تعینات کردیاگیاجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔دنیانیوز کے مطابق شبنم گل کوعہدے سے نوازدیا گیااور انہیں ڈیپوٹیشن پر نیکٹا کا ڈائریکٹر تعینات کردیاگیا۔شبنم گل اس تعیناتی سے قبل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شبنم گل ڈائریکٹر کی پوسٹ کیلئے شرائط بھی پورا نہیں کرتیں
لیکن مبینہ طورپر زرتاج گل کی سفارش پر انہیںاہم عہدے پر تعینات کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میںزرتاج گل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی جواب نہیں آیا البتہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے اس تعیناتی کی تصدیق کردی اور نوٹیفکیشن میں واضح کیاگیا ہے کہ یہ تعیناتی تین سال کیلئے ہے ۔یہ خبر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی طنز شروع کردیا اورشبانہ شوکت نے لکھا کہ ”زرتاج گل کی بہن نیکٹا کی ڈائریکٹر، ماشاءاللہ، ایک میٹرک پاس اس عہدے پر فائز ہو سکتی ہیں تو ہم تو مالکان میں سے ہوں گے ،کپتان نا کسی کے رشتہ داروں کو عہدے دے گا, نا ہی موروثی سیاست کرے گا, ہر وعدے کی طرح یہ بھی ؟؟؟“تنزیلہ مظہر نے لکھا کہ ”ماحولیات کے بعد اب دہشت گردی کے خاتمے میں بھی کردار ادا کرنے کے لئے محترمہ زرتاج گل وزیر نے اپنی بہن کو ڈیپوٹیشن پر نیکٹا میں ڈائریکٹر لگوا دیا۔میرٹ۔۔۔۔ تبدیلی پر تبدیلی کے جھنڈے “

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے