Thursday , 25 April 2019

سونے کی قیمت میں 250 روپے اضافہ

کراچی: فی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 روپے اور 215 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5ڈالرکے اضافے سے 1313ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 روپے اور 215 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان ، فیصل آباد، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 68150 روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 58428روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے870روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے745روپے88پیسے پرمستحکم رہی۔

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *