بدھ , 19 جون 2019

شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کا دھماکہ

پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ماطبق پاک فوج کی گاڑی بویا کے علاقے مئن معمول کے گشت پر تھی جب اس پر فائرنگ کی گئی اور بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا گیا جس سے اپاک فوج کا 26سالہ سپاہی امل شاہ شہید ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے میں پاک فوج پر وزیرستان میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی سی پی آر نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں پاک فوج کے جوانوں پر 5حملے کیے گئے ہیں۔ ایک ماہ کے دوران پاک فوج کے 5جوان شہید جبکہ 31زخمی ہو چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس وقت شمالی وزیرستان مین دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو پکڑنے کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہیں اور اسی دوران پاک فوج پر حملے کیے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے