بدھ , 19 جون 2019

معروف وزیر نے ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم کو تا حیات بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

معروف وزیر نے ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم کو تا حیات بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ۔۔۔ صوبہ پنجاب کے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں کھلاڑیوں کے گھروں میں تاحیات مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ کھلاڑی جم کے کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں، ان کے گھروں کو ہمیشہ کے لئے روشن کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بتا دو کہ یہ نیا پاکستان ہے اور ورلڈکپ جیتنے پر کرکٹرز کو تاحیات مفت بجلی فراہم کی جائیگی۔ محکمہ توانائی پنجاب کھلاڑیوں کے گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز لگا کر کلین انرجی مہیا کریگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے