اتوار , 26 مئی 2019

موڈرک نے بیلون ڈی آر ایوارڈ پر رونالڈو اور میسی کی اجارہ داری ختم کر دی

پیرس: کروشیا کے مڈفیلڈر لوکا موڈرک نے بیلون ڈی آر ایوارڈ پر کرسٹیانورونالڈو اور لیونل میسی کی اجارہ داری ختم کر دی۔

پیرس میں منعقدہ رنگارنگ تقریب میں  بطور بیلون ڈی آر فاتح33 سالہ موڈرک کے نام کا اعلان کیا گیا۔بہترین نوجوان پلیئرکا ایوارڈ فرانس کے کیلیان میباپے کودیاگیا، ویمنزفٹبالرکا اعزاز ناروے کی ایڈا ہیگربرگ کے حصے میں آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 10 برس کے دوران بیلون ڈی آر ایوارڈ کا منفرد ٹائٹل کرسٹیانورونالڈو اور لیونل میسی کے ہی قبضے میں رہا تاہم اب رئیل میڈرڈ اور کروشین اسٹار نے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے