0

میں شادی کے بغیر ماں بننا چاہتی ہوں۔۔پاکستانی اور بھارتی ڈراموں میں کام

ممبئی بھارتی مسلم ادکارہ سارہ خان کو شادی سے پہلے ماں بننے کی خواہش پر شدید تنقید کا سامناکرنا پڑ گیا.بھارت میں مقیم معروف مسلم ٹی وی اداکارہ سارہ خان آج کل انکت گیرا کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں اور گمان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں .
ایک انٹرویو میں انکت گیرا کیساتھ متوقع شادی کے سوال پر اداکارہ پر اداکارہ نے کہا کہ میں ان دنوں انکت گیرا کیساتھ مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہوں، ایک ساتھ کام کرنے کی وجہ میرا اکثر ان کیساتھ نظر آنا کوئی تعجب کی بات نہیں اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے درمیان افیئر جیسا کچھ ہے، مجھے شادی سے متعلق واضح کچھ علم نہیں کہ میری شادی کب ہوگی تاہم شادی سے پہلے ماں بننے کے تجربے سے گزرنا چاہتی ہوں. اداکارہ اس شرمناک خواہش کے اظہار کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں. واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان اس سے قبل بھی اپنے متنازعہ بیانات اور بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بارہا تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں.یاد رہے بھارتی اداکارہ سارہ خان پاکستانی ڈرامے’یہ کیسی محبت ہے‘ میں بھی کام کر چکی ہیں.

کیٹاگری میں : Uncategorized

اپنا تبصرہ بھیجیں