Thursday , 25 April 2019

نواز شریف چاہتے ہیں کہ انہیں جیل واپس بھیجا جائے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ انہیں جیل واپس بھیجا جائے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کےلیے ان کی صاحبزادی مریم نواز سروسز اسپتال لاہور پہنچیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نواز شریف کو صحت دے، وہ چاہتے ہیں کہ انہیں جیل واپس بھیجا جائے۔

نواز شریف سروسز اسپتال میں گزشتہ 4 روز سے زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز ان کے دل کے ٹروپ آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آئی تھی، جس کے مطابق انہیں حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا۔ ان کا مکمل بلڈ ٹیسٹ نارمل ہے تاہم ان کا یورک ایسڈ ٹیسٹ بارڈر لائن پر ہے۔

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *