اتوار , 26 مئی 2019

وہ لڑکی جو کال سنٹر میں کام کرتی تھی لیکن سلمان خان کی نظر پڑتے ہی بالی ووڈ کی ہیروئن بن گئی

سلمان خان کو بالی ووڈ کا گاڈ فادر کہا جاتا ہے ، انہوں نے کئی لڑکوں اور لڑکیوں کو انڈسٹری میں متعارف کرایا جن میں سے ایک زرین خان بھی ہیںجو آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں . اداکارہ زرین خان نے سلمان خان کی سپر ہٹ فلم ’ ویر‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا .

انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا لیکن بعض فلموں میں اپنے بولڈ کرداروں کی وجہ سے بھی وہ خبروں کی زینت بنی رہیں . زرین خان کے والدین کی ان کے بچپن میں ہی علیحدگی ہوگئی تھی جس کے باعث اداکارہ کو ایک کال سنٹر میں نوکری بھی کرنا پڑی تھی . زرین خان کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں بلکہ وہ ایک میڈیکل کی پڑھائی کر رہی تھیں لیکن اسی دوران سلمان خان کی ان پر نظر پڑی اور ان کی قسمت بدل گئی . سلمان خان نے زرین خان کو پہلی بار فلم ’ یوراج‘ کے سیٹ پر دیکھا تو انہیں اس لڑکی میں راجکماری کی جھلک نظر آئی . بعد ازاں سلمان خان نے زرین خان کو فلم ویر میں کاسٹ کرلیا جس سے ان کی زندگی کا رخ ہی بدل گیا .

This post has been Liked 1 time(s) & Disliked 0 time(s)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے