0

پاکستان کے اہم شہر میں بچے بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ خوفناک دھماکہ ہو گیا

پاکستان کے اہم شہر میں بچے بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ خوفناک دھماکہ ہو گیا ، پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر ۔۔۔کرک کے علاقہ تخت نصرتی میں کھلونہ بم پھٹنے سے 1بچہ جاں بحق ہو گیا۔ بچے میدان میں کھیل رہے تھے جب انہیں ایک دستی بم ملا، بچوں نے دستی بم کو کھلونہ سمجھ کر اس سے کھیلنا شروع کر دیا کہ بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 1بچہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ 7بچے زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق بچے دستی بم کو کھلونا سمجھ کر اس سے کھیل رہے تھے کہ کھلونہ بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ یہ افسوسناک حادثہ کرک کے قصبہ تخت نصرتی مین پیش اآیا۔ اس سے پہلے جمعہ کے روز کوئٹہ میں بم حملے میں 20افراد جاں بحق جبکہ بیسیوں زخمی ہو گئے تھے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اپنا تبصرہ بھیجیں