0

پشاور میٹرو بس منصوبے میں ایک ایسی چیز سامنے آگئی جسے دیکھ کر عام لوگ تھر تھر کانپنے لگ گئے

ہشت نگری کے قریب بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے انڈر پاس میں گیس پائپ لائن موجود ہے جس کے باعث وہاں سے گزرنے والے افراد کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابقگزشتہ دنوں وزیراعلیٰ کی انسپیکشن ٹیم نے پشاور میٹرو میں کئی خامیوں اور نقص کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد ایک خاتون بھی آزمائشی سروس کے دوران میٹرو بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔بی آر ٹی منصوبے میں ایک اور خامی سامنے آئی ہے اور پشاور میں ہشت نگری کے مقام پر عوام کے گزرنے کے لیے بنائے گئے انڈر پاس میں گیس کی دو پائپ لائن موجود ہیں۔پشاور میٹرو میں ہشت نگری کے مقام پر پیدل سڑک پار کرنے والوں کے لیے انڈر پاس تو بن گیا تاہم گیس پائپ لائن منتقل نہیں کی گئی جس کے باعث گزرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور زمین سے ساڑھے 6 فٹ اوپر یہ لائنز کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔سوئی گیس حکام کے مطابق منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث گیس لائن کی منتقلی رہ گئی اور پائپ کی منتقلی کے لیے پی ڈی اے سے 3 لاکھ روپے مانگے ہیں، رقم ملتے ہی گیس پائپ لائن دوسری جگہ منتقل کر دی جائے گی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اپنا تبصرہ بھیجیں