اتوار , 26 مئی 2019

پولینڈ کی ہاکی ٹیم کا اپریل میں دورہ پاکستان ملتوی

لاہور: پولینڈ کی ہاکی ٹیم کا اگلے ماہ مجوزہ دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیدڑیشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے مہمان ٹیم کے اگلے ماہ شیڈول دورہ پاکستان سے فی الحال معذرت کی تصدیق کی ہے۔

شہباز سینیئر نے کہا کہ “پولینڈ ہاکی نے ہمیں اس بارے میں باقاعدہ مطلع کردیا ہے کہ وہ فی الحال پروگرام کے مطابق پاکستان نہیں آسکتے تاہم انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی ٹیم چند ماہ بعد پاکستان آکر ضرور کھیلے گی۔”
واضح رہے کہ مارچ میں شیڈول پاکستان ہاکی سپرلیگ کے بعد ملتوی ہونے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نظریں دورہ پولینڈ پر مرکوز تھیں، لیکن مہمان ٹیم کے اس ٹور کے فی الحال نہ ہونےپر قومی کھیل ایک بارپھر جمود کا شکار ہوگیا ہے

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے