جمعرات , 20 جون 2019

پو رے پا کستان کیلئے بڑی خبر آگئی ،عمران خان کا شاندار اقدام ، قیمتوں میں کمی کردی گئی

وفاقی حکومت نے انتہائی ناگزیر حالات میں استعمال ہونے والی 78 ادویات کی قیمت میں اضافہ واپس لے لیا ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہارڈشپ کیسز کے تحت 75 فیصد ادویات پر 9 فیصد اضافہ واپس لیا ہے
۔جن ادویات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں ان میں بلڈ پریشر، دل کے امراض، مرگی، جلدی امراض اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی دیگر ادویات شامل ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال کے دوسرے ماہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے ڈریپ کو ادویات کی قیمتوں سے متعلق سپیشل آڈٹ کرانے کا حکم دیا تھا۔وفاقی حکومت نے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کو خط لکھا تھا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا سال 2013 سے 2018 تک قیمتوں کے حوالے سے سپیشل آڈٹ کیا جائے۔آڈٹ کا مقصد اندازہ لگانا تھا کہ قیمتوں کا تعین منصفانہ ہے یا نہیں اور ادویات کی قیمتوں کا تعین شفاف پالیسی کے مطابق اور قانون کی رو سے کیا گیا یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے