بدھ , 19 جون 2019

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی محکمہ تعلیم کو سکولوں کی سیکورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات

جھنگ(ملک محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایات کی ہے کہ ضلع سکولوں میں سیکورٹی انتظامات کو مکمل کیا جائے اس سلسلے میں کسی جگہ کوئی حفاظتی خلا باقی نہیں ہونا چاہئے ۔یہ بات انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ، سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر، ایکسیئن بلڈنگ اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ سکولوں میں چاردیواری کی تعمیراور سیکورٹی انتظامات کے علاوہ بنیادی سہولیات کی فراہمی تکنیکی امور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق ہونے چاہیں اورتزئین و آرائش کے حوالہ سے تمام تر موثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت معیار تعلیم کو بلند کرنے کے حوالہ سے پبلک سکولوں کی عمارتوں کی تعمیرو مرمت اور دیگر درکار سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے اضافی وسائل فراہم کر رہی ہے تاہم انتظامی اور ترقیاتی امور ہر سکول کی ضرورت کے پیش نظر ہی طے کئے جائیں تاکہ عملی طور پر بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سکولوں میں صفائی ستھرائی ،درختوں ،پودوں اور گراﺅنڈزکی خصوصی دیکھ بھال اور کلاس رومزکو وائٹ واش کروانے کے اقدامات فوری طور پرمکمل کئے جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے