0

کراچی میں رینجرزکی کارروائی انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی: رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم شہزاد عرف عظیم عرف فیضو دادا گرفتارکرلیا۔

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم شہزاد عرف عظیم عرف فیضو دادا گرفتارکرلیا۔ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وارغفارذکری گروپ سے ہے۔

ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی اہلکاروں پرحملے اوردیگرمقدمات میں مطلوب تھا، جس کے سر کی قیمت تین لاکھ روپے مقررہے، ملزم کے خلاف صرف بغدادی تھانے میں 25 مقدمات درج ہیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اپنا تبصرہ بھیجیں