اتوار , 24 فروری 2019

بین الاقوامی

پیرس میں زوردار دھماکا، 20 افراد زخمی

پیرس:فرانس کے دارالحکومت کے وسط میں ایک بیکری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کا پوش علاقہ ریو ڈی ٹریوس صبح سویرے زور دار دھماکے سے لرز اٹھا، بیکری میں گیس لیک ہونے کی وجہ …

مزید پڑھیں »

اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام میں دمشق ائرپورٹ پر میزائل حملہ

دمشق:اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں بمباری کی ہے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر کئی میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کے وقت یہ فضائی حملہ کیا جس میں دمشق ائرپورٹ کے …

مزید پڑھیں »

امریکی صدر کا قوم سے خطاب، میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا عزم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کے دوران میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر اور منشیات کی روک تھام کی ضرورت پر ایک مرتبہ پھر زور دیا جب کہ ان کی تقریر کو مخالفین کی جانب سے اسکرپٹڈ خطاب کہا جارہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے …

مزید پڑھیں »

طیب اردگان کا کہنا ہےکہ شام سے امریکی فوج کاانخلاء ٹرمپ کا درست فیصلہ ہے

انقرہ: ترک صدر طیب اردگان نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انخلاء کے عمل میں اتحادیوں کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔ ترک صدر طیب اردگان نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں اپنے ایک کالم میں شام سے امریکی فوجیوں کے …

مزید پڑھیں »

عالمی بینک کے سربراہ نے اپنی مدت سے قبل ہی استغفیٰ دے دیا

واشنگٹن:عالمی بنک کے سربراہ اپنی مدت سے تین سال پہلے ہی عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں واشنگٹن: عالمی (ورلڈ) بینک کے سربراہ یکم فروری سے اپنا عہدہ چھوڑدیں گے اور یوں وہ اپنی مدت سے تین سال پہلے ہی اس عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ جِم یونگ کِم پیشے کے لحاظ …

مزید پڑھیں »

کابل۔طالبا ن کے ساتھ جھڑپیں،14پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک

کابل: مغربی افغانستان میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملوں میں 14 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افغانستان کے صوبے بدغیس میں 2 مختلف چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک جب کہ …

مزید پڑھیں »

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن غیر اعلانیہ دورے پر چین پہنچ گئے

بیجنگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے چینی صدر سے ملاقات کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن چینی صدر کی دعوت پر چین کے 4 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے …

مزید پڑھیں »

چین کادنیا کے سب سے طاقت ور ترین غیرایٹمی بم کا کامیاب تجربہ

بیجنگ: چین نے دنیا کے سب سے طاقت ور ترین اور تباہ کن غیرایٹمی بم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اسے ’ تمام بموں کی ماں‘ کا نام دیا ہے۔ اگرچہ اس بم کی تباہ کاریوں کی زیادہ تفصیل نہیں دی گئی تاہم اتنا کہا گیا ہے کہ اسے چینی ساختہ …

مزید پڑھیں »

امریکا کے وسط مدتی الیکشن میں کامیاب ہونے والی دو مسلم خواتین نے قرآن پاک پر حلف اُٹھایا

واشنگٹن: امریکا کے وسط مدتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے 535 ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا جن میں سے دو مسلم خواتین نے قرآن پاک پر حلف اُٹھایا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس میں 100 سینٹ اراکین اور 435 ایوان نمائندگان کے اراکین نے آج …

مزید پڑھیں »

لاس اینجلس کے گیمنگ زون میں کھلاڑیوں پر فائرنگ

کیلیفورنیا: لاس اینجلس کے نزدیک معروف کھیل بولنگ کھیلنے کی جگہ پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے گیمنگ زون میں مشہور کھیل بولنگ میں مصروف کھلاڑیوں پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 4  افراد …

مزید پڑھیں »