کھیل

عثمان شنواری نے بھارتی بیٹسمینوں کو نشانے پررکھ لیا

 دبئی:  عثمان شنواری نے ہانگ کانگ کے بعد بھارتی بیٹسمینوں کونشانے پر رکھ لیا۔ پیسر کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کے خلاف ریورس سوئنگ سے مدد ملی، 5 بھارتی بیٹسمینوں کو پویلین بھیجنا ہدف ہے، ہانگ کانگ کیخلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ …

مزید پڑھیں »

عباس کو بھی بھارت سے مقابلے کا بیتابی سے انتظار

 لاہور:  محمد عباس بھی ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلے کے منتظر ہیں،پیسر کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کی فتح کے لیے پر امید ہوں، کاؤنٹی میں اچھا تجربہ حاصل ہوا، ٹیم کو ضرورت ہوئی تو محدود اوورز کی کرکٹ میں بھی ملک کی نمائندگی کے لیے تیار ہوں۔ تفصیلات …

مزید پڑھیں »

پاک، بھارت ٹاکرا اعصاب اور کوالٹی کا امتحان قرار

 کراچی:  ایشیا کپ میں شائقین کرکٹ اور ماہرین کھیل کے بے تابی سے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان بدھ  19 ستمبر کو شیڈول مقابلے کا انتظار ہے، سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ یہ ٹاکرے اعصاب اور کوالٹی کا امتحان ہوتے ہیں۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے …

مزید پڑھیں »

آسٹریلوی کھلاڑی نے 2015 میں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا: برطانوی کرکٹر معین علی

برطانوی مسلمان کرکٹر معین علی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایشز ٹسٹ 2015 کے دوران ایک آسٹریلوی کھلاڑی نے پہلی بار آمنا سامنا ہونے پر نسلی تعصب پر مبنی طنزیہ فقرہ کسا۔ پنی آپ بیتی میں معین علی لکھتےہیں کہ کارڈیف میں پہلے ایشز ٹسٹ کے دوران جب انھوں …

مزید پڑھیں »

روہت شرما نے ویڈیو گیمز کھیل کر ایشیا کپ کی تیاری شروع کردی

ممبئی:  بھارتی قائم مقام کپتان روہت شرما نے ویڈیو گیمز کھیل کر ایشیا کپ کی تیاری شروع کردی۔ روہت شرما نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے بارے میں بتایا کہ میں ہمیشہ ورچیوئل ورلڈ میں گہرا غوطہ لگا کر کافی سنسنی اور بعض اوقات خوف محسوس کرتا …

مزید پڑھیں »

بھارتی شائقین کرکٹ نے ہردیک پانڈیا کو گینگسٹر قرار دے دیا

 ممبئی:  بھارتی آل رائونڈر ہردیک پانڈیا انگلینڈ میں ناکام سیریز کے بعد شائقین کے مذاق کا نشانہ بن گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ہردیک پانڈیا نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ انگلینڈ میں ٹیم بھارت نے بھرپور فائٹ کی اور اب اس کی اگلی منزل ایشیا کپ ہے …

مزید پڑھیں »

چیف سلیکٹر انضمام الحق کے حوالے سے عبدالقادر اپنے بیان پر ڈٹ گئے

 لاہور:  عبدالقادر چیف سلیکٹر انضمام الحق کے حوالے اپنے بیان پر ڈٹ گئے۔ بیٹے کو شامل نہ کرنے پر باسط علی کو انضمام الحق کی فون کال کا انکشاف کرنے والے عبدالقادر اب بھی اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انھوں نے کہاکہ بڑے افسوس کے ساتھ یہ بات کرنا پڑی،اس طرح …

مزید پڑھیں »

پی ایس ایل فرنچائزز کو ’’بونس‘‘ پر سوال اٹھ گئے

 کراچی:  پی ایس ایل فرنچائزز کو ’’بونس‘‘ پر سوال اٹھ گئے، آڈیٹر نے پہلے ایڈیشن کے بعد پانچوں ٹیموں کو1.3 ملین ڈالر دینے پر اعتراض کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آڈیٹرز نے ابتدائی ایڈیشن کے بعد پی سی بی کی جانب سے پانچوں فرنچائزز کو1.3 ملین ڈالر دینے پر سخت اعتراض …

مزید پڑھیں »

ایشین پاور لفٹنگ، سہیل سسٹرز تاریخ رقم کرنے کو تیار

کراچی: ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں سہیل سسٹرز تاریخ رقم کرنے کیلیے تیار ہیں۔ ایشین پاور لفٹنگ گیمز رواں ماہ دبئی میں شیڈول ہیں،ان میں پاکستانی اسکواڈ میں 4 بہنیں شریک ہوتے ہوئے ریکارڈ قائم کریں گی، سہیل سسٹرز کا تعلق لاہور سے ہے، ٹوئنکل سہیل ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن …

مزید پڑھیں »

چیف سلیکٹر کا رشتہ دار ہونے کا کوئی دباؤ نہیں لیتا، امام الحق

 لاہور:  امام الحق کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کا بھتیجا ہونا میرا قصور نہیں، میں نے میڈیا کا سامنا کرنا سیکھ لیا ہے دبئی میں بات چیت کے دوران امام الحق نے کہا کہ میں چیف سلیکٹر کا رشتہ دار ہونے کا کوئی دبائو نہیں لیتا، چچا مجھ سے کرکٹ …

مزید پڑھیں »