جمعرات , 13 دسمبر 2018

نواز شریف کے نظریہ کا نام کرپشن ہے :سید ذوالفقار شاہ،کرنل سید عاصم شاہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید ذوالفقار علی شاہ اور کرنل (ر)سید عاصم علی شاہ  نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے نظریے کا نام  کرپشن ہے۔

 

چینیوٹ (72نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  امیدوار برائے نیشنل اسمبلی حلقہ این اے  86 سردارزادہ سید ذوالفقار علی شاہ اور سردارزادہ کرنل (ر)سید عاصم علی شاہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی74 اپنے ہزاروں پی ٹی آئی سپورٹرز کے ہمراہ حافظ آباد عمران خان کے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے گئے ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف چینیوٹ کے صدر میاں شوکت تھہیم بھی کارکنوں کے ساتھ موجود تھے ۔جھنوں نے حافظ آباد پہنچ کے چیرمیٗن پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا ۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیدذوالفقار شاہ اور  کرنل (ر)سید عاصم شاہ نے کہا کہ جب نواز شریف اقتدار میں آئے تھے ان کی ایک فیکٹری تھی، 12 سال اقتدار میں رہنے کے بعد آج ان کی 30 فیکٹریاں ہیں۔

وزیراعظم خود چوری کرتا ہے تو وہ وزیروں کو کسیے  روک سکتا اور جب وزیر چوری کرتے ہیں تو وہ دیگر ماتحت افسران کو کیسے روکیں گئے۔

نواز شریف کو  نااہل کیا گیا ہے کیوں وہ  ملک کے 300 ارب روپے باہر لے کر گئے۔

نواز شریف اسحاق ڈار سے بھی خوف ذدہ ہے کیوں کہ وہ پہلے کی طرح نواز شریف کی کرپشن کے سارے راز جانتا ہے اس لیے اس کو نکالنا خاقان عباسی کی جرت نہیں ۔

اسلام آباد میں جاری دھرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے  دھرنے والوں کے ساتھ مزاکرات نہیں ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے روزگاری ہے۔

جہاں جاؤ ہمارے نوجوان نوکریاں ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں، کتنے لوگ پاکستان سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں، غلط ویزوں سے جاتے ہیں، پکڑے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے