پنجابی کے معروف شاعر قاسم جعفری نے اپنی پنجابی کی کتاب "تن ورتی” سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن کو پیش کی

پنجابی کے معروف شاعر قاسم جعفری نے اپنی پنجابی کی پہلی کتاب "تن ورتی” پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن کو پیش کی۔ 

سرگودھا ( 72نیوز) کوٹ بھائی خان کے معروف پنجابی شاعر قاسم جعفری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن سے ملاقات کی اور اپنی پنجابی کی نئی تصنیف تن ورتی پیش کی۔

قاسم جعفری نے کہا کہ سرگودھا میں پنجابی کے شعراوں میں سب سے کم عمر شاعر وہ ہیں۔ ضلع سرگودھا کے تمام اہل ادب نے انکی کتاب کو بہت سہراہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمار ے خاندان میں بہت سے شاعر ہیں، ان میں سب سے معروف شاعر میرے ماموں غلام عباس خلش ہیں جو کہ ضلع سرگودھامیں اردو کے بہت بڑے شاعر ہیں، جنکی شاعری سے متاثر ہو کے میں نے لکھنا شروع کیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے