جمعرات , 13 دسمبر 2018

راجن پور کے دور افتادہ علاقوں میں درجنوں ہینڈ پمپ نصب کیے:ایس کے ٹی ویلفیر

راجن پور کے دور افتادہ علاقوں میں درجنوں ہینڈ پمپ نصب کیے

یہ ہنستے مسکراتے اور دمکتے چہرے،، ان کی خوشی کی وجہ اور کچھ نہیں۔۔ صرف پینے کے پانی کا آسان حصول ہے۔۔ پانی کی نعمت سے محروم راجن پور کے ان باسیوں کی فکر اب ختم ہوچکی ہے،، ایس کے ٹی ویلفیئر نے اپنی ذمہ داری محسوس کی اور پیاس کی شدت کا ٹھیک مطلب جاننے والوں کی مدد کے لیے پہنچ گئی،، جہاں یہاں کے مکینوں کے لیے پینے اور روزمرہ کے استعمال کے لیے ہینڈپمپ فراہم کیا گیا۔۔ ایس کے ٹی ویلفیر نے درجنوں ہینڈ پمپ راجن پور کے ان دور افتادہ علاقوں میں نصب کیے جہاں کے رہنے والے پانی کے حصول کے لیے ایک لمبا سفر طے کرتے تھے۔ اب انہیں کہیں دور چلنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کی اس پریشانی کا حل ایس کے ٹی ویلفیئر نے نکال دیا ہے۔۔ پانی کی اس عظیم نعمت کو اب یہاں کے بچے ، خواتین اور بوڑھے سب باآسانی حاصل کرسکیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے