منگل , 25 فروری 2020

پنجابی کے معروف شاعرقاسم جعفری کی تصنیف تن ورتی کی تقریب رونمائی

سرگودھا (72نیوز) گورنمنٹ ڈگری کالج شاہ پور صدر میں قاسم جعفری کی تصنیف تن ورتی کی شاندار تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابقگورنمنٹ ڈگری کالج شاہ پور صدر میںقاسم جعفری کی تصنیف تن ورتی کی شاندار تقریبی رونمائی منعقدہوئی جس کی صدارت جناب پرنسپل محمد حسین لک صاحب اور پروفیسر چوہدری حسن سیف الله گوندل صاحب نے کی۔

تقریب میں ملک ضلع سرگودھا کے معروف شعرا ملک یوسف لکھیال صاحب،انور علی انور، مہر تنویر فاروقی صاحب اور مہر مدثر حطار صاحب سمیت اور بہت سے شعرااور ادیبوں نے شرکت کی۔ تمام شعرا نے قاسم جعفری کی بہت زیادہ پزیرائی کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے