جمعرات , 13 دسمبر 2018

کشمور : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دادو اشوک کمار کی حمایت میں عوام کی شاندار ریلی

کشمور میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دادو اشوک کمار کی حمایت میں عوام کی شاندار ریلی ، کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت

کشمور(رشید احمد سومرو) کشمور میں سول سوسائٹی کی جانب سے حافظ محمد حنیف مزاری ، سید ظفر حسین شاہ ، وزیر احمد چنہ اور دیگر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دادو اشوک کمار کی حمایت میں شاندار ریلی مدینہ مسجد کشمور سے نیشنل پریس کلب کشمور تک ریلی نکالی گئی شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دادو اشوک کمار کی ہدایات پر اور عوامی شکایت پر سول جج میہڑ نے میہڑ ہسپتال پر چھاپہ مارا تو اسپتال عملی کی جانب سے سول جج سے بدتمیزی کرنا ناقابل برداشت عمل ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میہڑ ہسپتال جیسے کرپٹ عملدروں خلاف سخت کارروائی کی جائے تا کہ غریب عوام کو رلیف مل سکے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشوک کمار کی حمایت میں زور دار نعرے بھی لگائے گئے ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے