خانیوال : صوبائی حکومت کی 24کنال اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کا گرینڈ آپریشن

خانیوال : صوبائی حکومت کی 24کنال اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گرینڈ آپریشن ، تعمیر شدہ درجنوں مکانات مسمار کردیئے گئے

خانیوال : نواحی علاقہ 85 دس آر میں صوبائی حکومت کی ملکیت 24 کنال اراضی پر اہل علاقہ نے ناجائز مکانات وغیرہ تعمیر کررکھے تھے اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے تحصیلدار رانا محمد شفیق اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ہیوی مشینری سے تعمیر کئے گئے درجنوں مکانات مسمار کردئیے ۔ موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا کہنا تھاکہ تحصیل بھر میں کہیں بھی سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کو رعائت نہیں کی جائیگی ۔اسسٹنٹ کمشنر کی اس کاروائی پر اہل علاقہ نے خراج تحسین پیش کیا

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے