جھنگ:پیر عبدالرحمن میں کھلی کچہری

جھنگ:اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال کی پیر عبدالرحمن میں کھلی کچہری، لوگوں کے مسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کروائی

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال رائے خرم شہزاد بھٹی کی جانب سے پیر عبدالرحمن کی جامع مسجد میں کھلی کا انعقاد کیا گیا اور مقامی لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر عرصہ دراز سے آنے والے تنازعات بھی ختم کروائے

اس موقع پر شہریوں کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کی گزارش کی گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے جلد آپریشن کی یقین دہانی کروائی گئی اس موقع پر سیکرٹری یونین کونسل پیر عبدالرحمن محمد چراغ اور مال پٹواری محمد اسلم فاروقی بھی ہمراہ تھے

(ملک محمد جاوید اعوان)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے