کراچی: پولیس کارروائی کے دوران 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور سائٹ ایریا میں پولیس نے کارروائی کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی: (72نیوز) اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اورنگی کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ سائٹ ایریا میں پولیس چھاپے کے نتیجے میں دو ملزموں کو گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے