منڈی بہائوالدین: اتحاد تحصیل پریس کلب ملک وال کے سالانہ انتخابات ,ممبران نے اپنا حق دہی استعمال کیا

منڈی بہائوالدین: اتحاد تحصیل پریس کلب ملک وال کے سالانہ انتخابات میں فیاض احمد صدر، گلزار خان جنرل سیکرٹری منتخب، جمہوری روایات کے مطابق انتخابات خوش آئند عمل ہے، الیکشن کمشنر محمد اشرف گجر کی گفتگو۔

منڈی بہائوالدین میں اتحاد تحصیل پریس کلب ملک وال کے سالانہ انتخابات میں پولنگ آج دفتر پریس کلب میں ہوئی جس میں کل 19 ممبران نے اپنا حق دہی استعمال کیا جس میں اتحاد گروپ کے پینل سے امیدواران تیرہ ووٹ لے کر فیاض احمد گوندل صدر اور گلزار خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ شاہین گروپ کے پینل سے صدر کے لئے ظفر حسین اور جنرل سیکرٹری کے لئے محمد اسلم جاوید چھ ووٹ حاصل کر سکے۔ بعد ازاں خطاب کے دوران الیکشن کمشنر محمد اشرف گجر کا کہنا تھا کہ جمہوری روایات کا تسلسل خوش آئند ہے اور باقاعدہ ووٹنگ سے عہدیداروں کے انتخاب پر ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مثبت صحافت سے معاشرے کی اصلاح کا بیڑا اٹھا لیا جائے تو کوئی شک نہیں کہ معاشرہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے