اتوار , 18 نومبر 2018

میانہ گوندل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، سینکڑوں لیٹر شراب برآمد

میانہ گوندل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، سینکڑوں لیٹر شراب برآمد

منڈی بہائوالدین:  (تجمل محمود جنجوعہ)میانہ گوندل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، سینکڑوں لیٹر شراب برآمد…

منڈی بہائوالدین کے علاقہ میانہ گوندل میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 لیٹر سے زائد دیسی شراب اور آلات برآمد کر کے ایک ملزم غلام حسین کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے. ایس ایچ او تهانہ میانہ گوندل حسنات شاہ کے مطابق شراب کرسمس اور نیو ائیر نائٹ پر مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تهی جبکہ ڈی ایس پی سرکل ملک وال رانا محمد اسلام کا کہنا تها کہ جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اور انہیں خلاف ورزی پر پابند سلاسل کیا جائے گا…

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے