ہیڈ تریموں کی بندش کے بعد عوام ایک اور مصیبت میں مبتلا

ہیڈ تریموں کی بندش کے بعد عوام ایک اور مصیبت میں مبتلا 


جھنگ۔(ملک محمد جاوید اعوان) گنے کی ٹرالیوں نے بین الصوبائی روڈ کو ٹر یفک کے لیے بند کر دیا

تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری چوک جہاں سے بین الصوبائی ٹریفک گزرتی ہے اس سے پہلے ہیڈ تریموں تو سیعی منصوبہ کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا اب عوام کو ایک اور مصیبت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، مظفر گڑھ روڈ پر دو شوگر ملیں ہونے کی وجہ سے یہاں گنے کی ٹرالیوں کا رش لگا رہتا ہے گنے کی ٹرالیوںکی وجہ سے خوشاب روڈ ، لیہ روڈ ، جھنگ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو جاتا ہے ، ٹریفک بند ہو جانے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کئی کئی گھنٹے روڈ پر گزارنا بچوں و خواتین کیلئے ایک عذاب سے کم نہیں دوسری جانب روڈ پر ٹریفک نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار مکمل بند ہو چکے ہیں دوکان دار دن بھر ہاتھ پر ہاتھ دھرےگاہکوں کا انتظار کرتے رہتے ہیں اور شام کو خالی ہاتھ جانا پڑتا ہے عوام نے ڈی سی جھنگ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے روڈ کو کلیئر کروانے کا مطالبہ کیا تاکہ عوامی مشکلات میں کمی ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے