جمعرات , 13 دسمبر 2018

قائداعظم نے پاکستان بنا کربرصغیر کے مسلمانوں پر احسان کیا : ناصرعباس تارڑ

ملکوال (72نیوز) قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنا کر برصغیر کے مسلمانوں پر احسان عظیم کیا اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار یونین کونسل چک رائب کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ نے یوم ولادت قائداعظم پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں یاد کرنا ہو گا کہ ہم آپس کی نفرتیں ختم کر کے فلاح و بہبود کیلئے کردار ادا کریں گے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیں ایک وطن بنا کر دیدیا ہے۔ اب یہ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم اسے ایک فلاحی ریاست بنائیں جہاں ہر پاکستانی کو بلا تفریق مذہب، رنگ، نسل تمام بنیادی حقوق حاصل ہوں کرپشن ، لوٹ مار اور ظلم و جبر کا نظام کرنے کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق بھٹی نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل تحریک پاکستانی اور اس کے رہنماﺅں کے کردار سے ناواقف ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل ،طلباو طالبات کو بتائیں کہ محمد علی جناح کون تھے اور انہوں نے پاکستان کس مقصد کیلئے بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے