جمعہ , 6 دسمبر 2019

حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں شوگر ملز کے کریشنگ سیزن کی مکمل مانیٹرنگ جاری

حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں شوگر ملز کے کریشنگ سیزن کی مکمل مانیٹرنگ جاری

جھنگ(ملک محمد جاوید اعوان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں شوگر ملز کے کریشنگ سیزن کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ گنے کی خرید وفروخت کے سلسلے میں کاشتکاروںکو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔یہ بات صوبائی سیکرٹری خوراک پنجاب شوکت علی نے ضلع کی مختلف شوگر ملز کا دورہ کرکے گنے کی خرید و فروخت کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ماسسٹنٹسیکرٹریn کمشنرز سمیت دیگرمتعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔صوبائی سیکرٹری خوراک شکر گنج شوگر مل، ہنزہ شوگرمل اور حق باہوشوگر مل اٹھارہ ہزاری میں گئے اور وہاں پر ملز انتظامیہ اور کاشتکاروں سے ملاقات کی ۔انہوںنے ملز انتظامیہ سے کہا کہ وہ گنے کے کاشتکاروں کی آسائش کا ہر ممکن خیال رکھیں اور ملز کے بوائلز ‘ کانٹا اور دیگر متعلقہ مشینری کو محفوظ انداز میں چالو رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزن کے کنڈوں کے معیار کو درست رکھیں اور کاشتکارو ں سے وزن میں ناجائز کٹوتی نہ کی جائے ۔ انہوںنے سختی سے کہا کہ کاشتکارو ں کو گنے کے سرکاری طور مقررہ نرخ 180 روپے فی من کے حساب سے ادائیگیوں کی رسید جاری کریں ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ غیر مجاز کنڈوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور مڈل مین کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے تاکہ کسانوں کو استحصال سے بچایاجا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ اور مقامی مانیٹرنگ کیمیٹوں کے ارکان کریشنگ سیزن کی مکمل نگرانی کریں اور کاشتکاروں کی شکایات کو موقع پر فوری حل کیا جائے ۔ ا نہوںنے شوگر ملز کے گیٹ پر گنے کی ٹرالیوں کے لئے بہتر ٹریفک مینجمنٹ اور وہاں موجود کسانوں کی سہولت کا خیال رکھنے کی بھی تاکید کی ۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی طر ف سے کریشنگ سیزن کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بار ے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ ضلع میں شوگر ملز انتظامیہ اور گنے کے کاشتکاروں سے مکمل رابطے میں ہیں اور کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے