جمعہ , 6 دسمبر 2019

مسیحی برادری ملکی تعمیرو ترقی میں یکساں کردار اداکر رہی ہے:ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک

مسیحی برادری ملکی تعمیرو ترقی میں یکساں کردار اداکر رہی ہے:ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک

جھنگ(ملک محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری ملکی تعمیرو ترقی میں یکساں کردار اداکر رہی ہے اورانکی کرسمس کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔انہوںنے یہ بات گزشتہ روز کرسمس کے موقع پر تحصیل شورکوٹ میںپادریوں والا چک میں کرسمس گفٹ تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیاقت علی ملک اور اسسٹنٹ کمشنرمحمد اشرف اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کےلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے اس سلسلہ میں مسیحی عوام بھی ان فلاحی ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہونگے۔ انہوںنے کہا کہ مستحق مسیحی عوام کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اورانہیں ہر ممکن سہولیات و مراعات پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے کرسمس کے موقع پرگرجا گھروں کے اردگرد صفائی ستھرائی اور مسیحی عوام کو تفریح کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کےلئے پبلک پارکس میں خصوصی انتظامات کئے ہیں ۔ڈی پی او لیاقت علی ملک نے مسیحی عوام کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ گرجا گھروں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے اور مسیحی برادری کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریںگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے