یونین کونسل چک رائب کی تاریخ میں پہلی بار مسیح برادری کے اعزاز میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد 

منڈی بہاوالدین (72نیوز) یونین کونسل چک رائب کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ نے مسیح برادری کے اعزاز میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد۔

چیئرمین یونین کونسل ناصر عباس تارڑ نے مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسیحی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نےاقلیتوں کوبرابری کی بنیادپرجینےاورآگےبڑھنےکاوژن دیا۔

ناصر عباس تارڑ نے کہا کہ ہم ہمیشہ اقلیتوں کےحقوق،معاشرتی آزادی کی جدوجہد کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نےقیام پاکستان اورملکی ترقی میں بھرپورکرداراداکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے