میاں نواز شریف کا عدالتی فیصلہ ریویو نہیں ہو گا :سید علی زیدی آسٹروپامسٹ

چنیوٹ (72 نیوز)آسٹرو پامسٹ سید علی زیدی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے والیم 10 کو پبلک کرنے کے احکامات آنے کے امکان ہے اور میاں صاحب کی ریلی کے حوالے سے ان کہنا ہے کہ میاں صاحب نے واضح نہیں کیا کہ ریلی عدالتی فیصلے کے خلاف ہے یا دوسری پارٹیوں پر اپنی مقبولیت ثابت کرنے کے لیے ہے کیونکہ زائچہ کسی مقصد کے تحت ہی نکالا جاتا ہے چلو دونوں کو ہی مقصد فرض کر لیتے ہیں پہلی بات میاں صاحب کی مقبولیت تو پہلے ہی ثابت ہے دوسری بات اگر وہ ریلی کے زریعے عدالتی فیصلہ ریو کرانا چاہتے ہیں تو اس بات میں کامیابی کا امکان نہیں یہ فیصلہ ریو نہیں ہو گا اگر لارجر بینچ کی عدالت میں اپیل کرتے ہیں تو اس میں کچھ کامیابی کے امکان ہیں وہ بھی بڑی مشکل سے کیونکہ ستارہ عطارد پاور شو کررہا ہے ستارہ عطارد جسکی حکمرانی عدالتوں پر ہوتی ہے جب ستارہ عطارد پاور شو کرتا ہے تو عدالتیں ہر چیز پر بھاری ثابت ہوتی ہیں نیب ریفرنس میں شریف فیملی کے ساتھ اکثر اداروں کے سربراہان بھی قانون کی گرفت میں نظر آئیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے