نذیر میموریل ہسپتال کے مریضوں کیلئے تیمور بوسال کی طرف سے 1000عینک سمیت 10لاکھ کا عطیہ

ملک وال (72نیوز) محمد نذیر میموریل ہسپتال میں آنکھوں کے مریضوں کے آپریشن کی تقریب میں سماجی رہنما تیمور بوسال کی طرف سے 100مریضوں کے آپریشن اور ایک ہزار عینک سمیت موبائل ہسپتال کیلئے دس لاکھ روپے عطیہ۔

ٹھیکیدار عبدالرشید کی طرف سے بھی 100مریضوں کے آپریشن کروانے کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے بانی اور یونین کونسل چک رائب کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ نے نذیر احمد تارڑ میموریل ٹرسٹ ہسپتال میں مریضوں کی آنکھوں کے مفت آپریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر سے آنکھوں کے آپریشن کیلئے موبائل آئی ہسپتال کا آغاز ضلع منڈی بہاوالدین سے کر رہے ہیں اور محب وطن پاکستانیوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے پاکستان کے ہر ضلع میں موبائل ہسپتال لے کر جائیں گے جس میں آپریشن تھیٹر ، ڈاکٹر سمیت تمام سہولیات موجود ہوں گی پاکستانی قوم پوری دنیا بھر میں عطیات دینے میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے مخلوق خدا کی بلا امتیاز خدمت ہی انسانیت ہے۔ انسانوں کی خدمت کرنے سے رزق میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اب تک ہم 15سو مریضوں کے آپریشن کرا چکے ہیں اور 5سو مریض ابھی بھی رہتے ہیں اور روزانہ نئے مریض بھی آرہے ہیں اس لئے موبائل ہسپتال کی بھی سخت ضرورت ہے جس سے سفید موتیہ کی بیماری کے تدارک میں ہم اللہ پاک کی مہربانی سے کامیاب ہوجائیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے