فلم سٹار میگھا نے سعودی عرب اور دوبئی کے نامور بزنس مین نوید شر یف سے شادی کرلی

لاہور (72نیوز) فلم سٹار میگھا نے سعودی عرب اور دوبئی کے نامور بزنس مین نوید شر یف سے نکاح کر لیا۔ جبکہ ولیمہ کی تقر یب فروری کے پہلے ہفتے لاہور رائل پام میں ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق فلم سٹار میگھا کا نوید شر یف کے ساتھ نکاح سکائپ کے ذریعے ہوا جبکہ مفتی عاشق حسین نے نکاح پڑھایا اور نکاح کے موقعہ پر فلم سٹار میگھا کے اہل خانہ شریک ہوئے۔ اس حوالے سے میگھا نے 72نیوز گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فروری کے پہلے ہفتے لاہور میں شادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ جس میں شوبز سمیت دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والے اپنے دوستوں اور صحافیوں کو بھی باقاعدہ طور پر بلا رہی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے