ہری پور میں بچے سے اجتماعی زیادتی، کیس کی سماعت آج ہوگی

ہری پور (راجہ محمد سعادت نمائندہ72نیوز) ہری پور میں کھلابٹ ٹائون شپ میں بچے سے اجتماعی زیادتی کیس کی سماعت آج جوڈیشنل مجسٹریٹ آفتاب اقبال کی عدالت میں ہو گی۔

جس میں ملزمان کی طرف سے خورشید اظہر ایڈووکیٹ اور مظہر فاروق تنولی ایڈووکیٹ جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے انسانی حقوق تنظیم کے معروف قانون دان جواد حبیب اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ہری پور جاوید تنولی ایڈووکیٹ کی پیروی کریں گے۔

چند روز قبل تھانہ سٹی ہری پور میں کھلابٹ ٹائون شپ کے رہائشی 14/15سالہ طالب علم کے ساتھ اجتماعی ذیادتی کا مقدمہ۔ درج ہوا تھا جس میں الیکٹرون فورس کے ملازم سمیت 5افراد نامزد کئے گئے تھے۔ جس پر پولیس نے بھرپور کوشش کرتے ہوئے 12گھنٹوں کے اندر تمام ملزمان کو پکڑ کر حوالات بند کر دیا تھا۔ جنھیں بعد ازاں جیل بھیج دیا گیا۔ آج ان کی جانب سے لگائی جانے والی درخواست ضمانت کی پہلی پیشی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے