مسلم لیگ ن کے رہنمااور محترمہ حمیدہ وحیدالدین کے قریبی ساتھی قیصر نویدگوندل پی ٹی آئی میں شامل

 مسلم لیگ ن کے رہنمااور محترمہ حمیدہ وحیدالدین کے قریبی ساتھی قیصر نویدگوندل پی ٹی آئی میں شامل

منڈی بہاءالدین.
طاہر منیر وڑائچ
نمائندہ 72 نیوز
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین میں  مسلم لیگ ن کے متحرک کارکن اور محترمہ حمیدہ وحیدالدین کے قریبی ساتھی قیصر نویدگوندل پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے.کوٹ بلوچ میں منعقدہ جلسہ میں سابق تحصیل ناظم حاجی امتیازچوہدری اور سابق ایم پی اے طارق ساہی کی حمایت کا اعلان کردیا.
منڈی بہاءالدین کے علاقہ رکھ بلوچ میں مسلم لیگ ن متحرک کارکن اور صوبائی وزیرحمیدہ وحیدالدین کے قریبی ساتھی قیصر نویدگوندل پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے.اس حوالے سے کوٹ بلوچ میں ایک جلسہ کا اہتمام کیاگیا.سابق تحصیل ناظم حاجی امتیاز چوہدری امیدوار این اے 108 نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کرپشن سے پاک ایسے پاکستان کے لیے کوشاں ہیں جس میں تمام ادارے آئین اورقانون کے مطابق کام کریں.کوئی شخص قانون سے بالاترنہ ہو.سستااورفوری انصاف عوام کو انکی دہلیزپر ملے.انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کا عہدکررکھاہے.ملک سے جب کرپشن ختم.ہوجائے گی تو عام آدمی کا معیارزندگی بلندہوگا.موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے غریب کو غریب تر اور امیر کو امیرترین کردیاہے.عوام عمران خان کا ساتھ دیکر اس فرسودہ اورظالمانہ نظام کو ختم کرنے میں اپناکرداراداکریں.سابق ایم پی اے طارق محمودساہی نے اس موقع پر کہاکہ آج اس چھوٹے سے گاوں میں اتنے بڑے جلسہ نے یہ ثابت کردیاہے کہ عوام تبدیلی لاناچاہتے ہیں جس طرح یوتھ نے یہاں ہمارا شانداراستقبال کیاہے اور جس جذبے کے ساتھ اس جلسہ میں شرکت کی ہے اس سے یہ بات عیاں ہوگئی ہے کہ آنے والے الیکشن میں اس یونین کونسل سے پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی.پاکستان تحریک انصاف کے دور میں آپ کو تھانے کچہری کے لیے کسی ایم این اے یا ایم پی اے کی طرف نہیں دیکھنا پڑے گا .ڈی پی او اور متعلقہ تھانہ خود آپ کے مسائل حل کریں گے.گلیوں نالیوں کی سیاست ختم کردیں گے.ایسا سسٹم بنادیاجائے گاکہ آپ کے بنیادی مسائل بغیرکسی رکاوٹ کے خودبخود حل ہوں .انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے