عمران خان کی نئی نویلی دلہن نے جہانگیر ترین کو ایسا کیا کہہ دیا کہ وہ پانی پانی ہو گئے

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دعوت ولیمہ کا گزشتہ روز انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے قریبی ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ پر گزشتہ روز دعوت ولیمہ میں پارٹی کے قریبی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تاہم تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی جانب سے اب تک دعوت ولیمہ کی تصدیق نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں ڈاکٹر عارف علوی، فواد چوہدری، عمران اسماعیل، اسد عمر، شیریں مزاری اور دیگر رہنماوں کے علاوہ جہانگیر ترین نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے بشریٰ بی بی کا تعارف بھی کرایا۔

ذرائع کا کہنا ہے بشریٰ بی بی نے جہانگیر ترین کو دیکھ کر کہا کہ میں نے یہ سفید چادر اس لیے لی ہے کہ تمہیں بتا سکوں کہ میں جادو گرنی نہیں، جس پر جہانگیر ترین شرمندہ ہو گئے۔

عمران خان جہانگیر ترین کو وضاحتیں پیش کرتے رہے کہ تمہاری بھابھی کے کہنے کا مطلب یہ ہر گز نہیں تھا۔

اس واقعے ک بعد ایسا لگتا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان دوریاں پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

What did Imran khan new wife Bushra bibi tell Jehangir tire to be embarrassed?

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے