SZABIST میڈیا سائنسز کے وفد کا یوسی پی میڈیا فیکلٹی کے دورے پر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کے ساتھ گروپ فوٹو


SZABIST میڈیا سائنسز کے وفد کا یوسی پی میڈیا فیکلٹی کے دورے پر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کے ساتھ گروپ فوٹو


SZABIST(شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) اسلام آباد کے وفد کا یوسی پی فیکلٹی آف میڈیاکا دورہ
ڈین فیکلٹی آف میڈیااینڈ کمیونیکیشن پروفیسرڈاکٹر مغیث الدین شیخ سے خصوصی ملاقات کی
وفد کے اراکین کو فیکلٹی کے تعلیمی پروگرامز،شعبوں اورفیکلٹی ممبران سے متعارف کرایاگیا

…………………………………..

(لاہور ) SZABIST(شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) اسلام آباد کے فیکلٹی آف میڈیاسائنسز کے وفدنے فیکلٹی آف میڈیااینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیزیوسی پی کا دورہ کیا ۔ وفد کی قیادت SZABIST فیکلٹی آف میڈیاسائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسرواجد ذوالقرنین نے کی۔وفد نے ڈین فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیزپروفیسرڈاکٹر مغیث الدین شیخ سے خصوصی ملاقات کی ۔پروفیسرڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے وفد کے ارکان کو خوش آمدید کہا۔انکا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے وفود کے تبادلے اورتعاون فیکلٹی ممبران کی استعداد کار بڑھانے میں معاون ہوتے ہیں۔وفدکے اراکین کویوسی پی میڈیا فیکلٹی کے تعلیمی پروگرامز،شعبوں ،سہولیات اورفیکلٹی ممبران سے متعارف کرایاگیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے وفدکے اراکین کو سووینیرزبھی پیش کئے۔اس موقع پر وفد کو فیکلٹی آف میڈیا کے ٹی وی پروڈکشن ہاؤس، ایف ایم ریڈیواسٹیشن ،نان لینئر لیب اور دیگر شعبوں کا بھی دورہ کروایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے