موٹرسائيکل چور گینگز کے آٹھ ملزمان گرفتار ،24 موٹرسائيکل برآمد،ڈی پی او منڈی بہاوالدین فیصل مختار

ڈی پی او منڈی بہاوالدین فیصل مختار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 15 سالہ لڑکے سمیت موٹرسائيکل چور گینگز کے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر کے 24 موٹرسائيکل برآمد کر لیے ہیں
ڈی پی او منڈی بہاوالدین فیصل مختار نے ڈی ایس پی آفس ملکوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ میڈیا نماٸندوں کو بتایا کہ موٹرسائيکل چوری کے بڑھتے واقعات پر ڈی ایس پی ملکوال رانا محمد اسلام اور ایس ایچ او محمد نعیم گجر کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے کر خصوصی آپریشن کیا گیا جس میں چار بین الاضلاعی گینگز کے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 24 موٹرسائيکلیں پانچ لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ڈی پی او نے کہا کہ چار گینگز کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے موٹرسائيکل نقدی اسلحہ برآمد کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو محکمہ کی طرف سے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دی جاٸیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے