ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں صف آرا ہیں۔ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں۔ آج اہم میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 2 مارچ کو ہونے والا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیمیں اب پہلی بار ٹکرائیں گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے پر نمبر ہے۔ ملتان سلطانز نے اب تک 8 میچز کھیلے جس میں سے 4 جیتے، 3 ہارے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

کراچی کنگز 7 پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر ہے۔ کراچی کنگز اب تک 6 میچز کھیل چکا ہے جس میں سے 3 میچز میں فاتح رہا 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

ملتان اور کراچی کی ٹیمیں بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے