’پی ایس ایل فائنل کے بعد بھی کراچی میں انٹرنیشنل میچز ہوں گے‘

 کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہےکہ پاکستان سپر لیگ فائنل کے بعد بھی کراچی میں انٹرنیشنل میچز ہوں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد بھی کراچی میں انٹرنیشل میچز ہوں گے تاہم آئندہ کے ایونٹس کا دارومدار پی ایس ایل کے فائنل سے وابستہ ہے۔

ناصر حسین نے کہا کہ فائنل کے انعقاد پر نجم سیٹھی کے شکر گزار ہیں، انتظامات کی وجہ سے شہریوں کو دشواری ہوگی لیکن ہمیں شہریوں کا تعاون درکار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ 3 کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے