جمعرات , 13 دسمبر 2018

لاہور: مغلپورہ میں ڈور پھرنے سے باپ بیٹی زخمی، 3 سالہ ملائکہ کی حالت تشویشناک

لاہور:کے علاقے مغل پورہ میں خطرناک ڈور نے ایک اور بیٹی کا گلہ کاٹ دیا، تین سالہ ملائکہ سروسز ہسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا، باپ کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

لاہور کے علاقے مغلپورہ میں فلائی اوور سے گزرتے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی ظالم ڈور کی زد میں آ گئے۔ فہیم اور اس کی 3 سالہ بیٹی ملائکہ کو گلے پر ڈور پھر گئی۔ ریسکیو کی مدد سے دونوں کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں فہیم کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ ملائکہ کو حالت تشویشناک ہونے کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ملائکہ کی حالت ابھی تک خطرے سے باہر نہیں ہے، مقامی پولیس بھی حادثے کے بعد اپنی نام نہاد کارکردگی دکھانے سروسز ہسپتال پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے