عاطف اسلم کو 35 ویں سالگرہ مبارک!

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم آج 35 برس کے ہو گئے، جن کی سالگرہ پر مداحوں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

عاطف اسلم 12 مارچ 1983 کو پنجاب کے شہر وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔

انہیں بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا شوق تھا، لیکن کالج میں عاطف اسلم کو میوزک سے محبت ہوئی اور یہ محبت ایسی بڑھی کہ پھر ‘عادت’ ہی بن گئی۔

View image on Twitter

2004ء میں عاطف اسلم کی پہلی سولو البم ‘جل پری’ نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ایسی شاندار کامیابی حاصل کی کہ میوزک سے ان کی دوری پھر کسی سے سہی نہ گئی۔

View image on Twitter

پاکستان میں تو ان کی آواز کا جادو چلا ہی، لیکن اس مدھر آواز نے پڑوسی ملک کی انڈسٹری کو بھی اپنا اسیر کرلیا اور عاطف اسلم کو دھڑا دھڑ وہاں سے گانوں کی آفرز ملنے لگیں اور انہوں نے بالی وڈ کے بیسٹ پلے بیک سنگر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

View image on Twitter

گلوکاری کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد عاطف نے 2011ء میں پہلی بار پاکستانی فلم ’بول ‘میں بھی کام کیا۔

سوشل میڈیا پر عاطف کے پاکستانی اور بھارتی مداحوں کی جانب سے ان کے لیے سالگرہ کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

View image on Twitter

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے