سلمان خان ساتھی اداکارہ کنگنا رناوت اور ایکتا کپور سے ناراض

سلمان خان نے 2017 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کے لیے پہلے ’مینٹل‘ نام کی رجسٹریشن حاصل کر رکھی تھی لیکن انہوں نے بعد میں فلم کا نام ’ٹیوب لائٹ‘ استعمال کیا۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی فلم کا نام ’مینٹل‘ تجویز کیا تھا جس کے لیے انہوں نے فلم ایسوسی ایشن سے اجازت کے لیے درخواست دی تو انہیں علم ہوا کہ یہ نام سلمان خان فلمز کے نام پر رجسٹرڈ ہے جس پر انہیں سلو میاں سے رابطہ کرنے کا کہا گیا۔

اداکارہ نے ابتداء میں فلم کے نام کے لیے سلمان خان سے مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب انہوں نے سلو میاں کی اجازت کے بغیر ہی نام استعمال کرکے ان کی ناراضی مول لے لی ہے۔سلمان خان کی ناراضی کسی بھی اداکار و اداکارہ حتیٰ کے فلمساز کے لیے بھی نیک شگون نہیں ہے کیوں کہ انہیں ناراض کرنے والے کئی فنکاروں کا کیریئر زوال کا شکار ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے