شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے مستقل صدر منتخب

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے مستقل صدر منتخب ہوگئے۔ 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر منتخب کیا تھا جب کہ مستقل صدر کے انتخاب کے لئے آج جنرل کونسل اجلاس میں فیصلہ کیا جانا تھا۔

شہباز شریف کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار کی جانب سے  پارٹی الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے مستقل صدر منتخب ہوگئے تاہم اس کی توثیق جنرل کونسل اجلاس میں ہوگی۔

اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس جاری ہے جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور بدنظمی کے باعث کارکنان کے ہال کے دروازے اور ایک واک تھرو گیٹ کو بھی توڑ دیا۔

دھکم پیل کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے تقریباً 10 کارکنان بھی زخمی ہوئے جب کہ بدنظمی کے باعث کنونشن سینٹر میں میڈیا کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ مریم نواز کی بھی آمد متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے