آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل ہو گیا؟؟؟

راولپنڈی: آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، راولپنڈی پولیس نے قتل میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں نجی ٹیکسی سروس کے ڈرائیور سجاول کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان شیراز اور ساجد نے مقتول ڈرائیور سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن ٹیکسی کو روزگار کا ذریعہ بنانے والے ضلع بھکر کے رہائشی سجاول نے رات دس بج کر پینتیس منٹ پر آخری رائیڈ لی۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک لکھو پہنچنے پر گاڑی میں سوار افراد نے گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر گولیوں سے چھلنی کر کے سڑک پر پھینک دیا۔ تھانہ نصیر آباد پولیس کے مطابق ڈرائیور سجاول کو مقامی افراد نے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔

قاتل جائےِ واردت سے کچھ فاصلے پر گاڑی بھی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے دوست کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے گاڑی تحویل میں لے لی جبکہ مقتول سجاول کی آبائی علاقے بھکر میں تدفین کر دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بھی تھانہ گولڑہ کی حدود میں ہی آن لائن ٹیکسی کے کپتان کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے قاتل کو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے