پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ اور یونین کونسل چک رائب کے زیر اہتمام جشن بہاراں میلہ کا انعقاد

پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ اور یونین کونسل چک رائب کے زیر اہتمام جشن بہاراں میلہ کا انعقاد

پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ اور یونین کونسل چک رائب یو سی 80 کے باہمی اشتراک سے جشن بہاراں چوٹ دھیراں سپورٹس میلہ کا شاندار انعقاد کر دیا گیا۔ سپورٹس میلے کا افتتاح پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ نے ربن کاٹ کر کیا۔ ضلع بھر سے نوجوان مختلف گیمزمیں حصہ لینے کیلئے انفرادی طور پر بھی اور اپنی ٹیموں کے ہمراہ بھرپور انداز سے شرکت کر رہے ہیں۔کرکٹ، والی بال اور بیڈ منٹن میں آٹھ آٹھ ٹیموں نے کوالیفائنگ رائونڈز میں حصہ لیا۔ہاکی، کبڈی اور فٹ بال میں چار چار ٹیمیں مد مقابل آئیں۔
ناصر عباس تارڑ چیئرمین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیحات میں یہ بات سرفہرست ہے کہ اپنے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدآنوں تک لانا ہے۔ کیوں کہ کھیل کے میدآن جس قدر آباد ہونگے ہسپتال اُس قدر ویران ہونگے۔ اس مقصد کے حصول کی خاطر ہم نے صحت افزا کھیلوں کا انعقاد کیا ہے۔ ہم اپنے علاقے میں ایک بہترین گرائونڈ بنائیںگے۔ یاد رہے سپورٹس میلہ 16-17اور 18 مارچ 2018 کو چک 9 شمالی آبادی کی گرائونڈ میں منعقد ہو رہا ہے۔ کوالیفائنگ رائونڈز 16اور 17 مارچ کو ہونگے جبکہ فائنل بروز اتوار 18 مارچ کو ہوگا۔یو سی 80 چک رائب اور پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کی اس کاوش کو ضلع بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے